تہران،: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وینزویلا کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے معیشت اور تجارت، ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں تعاون سے متعلق 26 دستاویزات پر دستخط کیے۔یہ بات سرکاری آئی آر آئی بی ٹی وی نے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حوالے سے بدھ کے روز بتائی۔
عبداللہیان صدر ابراہیم رئیسی کی سربراہی میں پانچ روزہ غیر ملکی دورے پر ،جس میں وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا شامل ہیں، جانے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں۔
ایران اور وینزویلا گذشتہ جون میں دستخط ہوئے 20سالہ جامع شراکت داری معاہدے کی حدود کے اندر رہتے ہوئے دو طرفہ متوازن تعاون رکھتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کی پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت اور اس کے خطے میں تیل اور گیس کے اہم ذخائر کی حیثیت پر روشنی ڈالی۔
تصویر سوشل میڈیا