First Time In History, US B-1B Bombers Deployed To Sweden To Defend It From Potential Russian Aggressionتصویر سوشل میڈیا

سویڈن کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ایک اہم پیشرفت میں، امریکی فضائیہ نے پہلی بار، اپنے -1بی بمبار طیاروں کو نورڈک ملک میں تعینات کیا۔ 19 جون کو سویڈن میں امریکی بمباروں کے اترتے ہی سویڈن کے ہلکے ایک انجن والے جنگی طیاروں ایس اے اے بی جے اے ایس 39 نے امریکی -1بی بمباروں کے ارد گرد حفاظتی حلقہ بنا لیا۔

جنگی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ٹیکساس میں ڈائیس ایئر فورس بیس پر تعینات ساتویں بم ونگ سے تعلق رکھنے والے دو بی-1بی لانسرز نے سویڈن میں لوولی کلاکس ایر بیس پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ ان طیاروں کو چار طیاروں پر مشتمل بمبار ٹاسک فورس کی گردش کے ایک حصے کے طور پر یورپ میں تعینات کیا گیا ہے جس کی کارروائی کا اڈہ برطانیہ میں واقع آر اے ایف فیئر فورڈ ہے۔

امریکی فوجوں نے آرکٹک خطہ میں فوجی مشقیں کیں لیکن بمبار طیاروں کی تعیناتی نہ صرف امریکہ سویڈن دوستی بلکہ یورپ کے اجتماعی دفاع کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ علاوہ ازیں ناٹومیں شامل ہونے کے لیے سویڈن کی کوشش کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود امریکی بمباروں کی تعیناتی امریکہ اور سویڈن کے درمیان بڑھتے تعلقات کا ایک اور واضح اشارہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *