Russia bombards Odesa, other southern Ukraine port cities for third nightتصویر سوشل میڈیا

قیف:یوکرین پر روس کی بمباری میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی اور بمباری کے تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں روس نے مسلسل تیسری رات یوکرین کے جنوبی شہروں پر ڈرونز اور میزائلوں سے گولہ باری کی۔ بوقت جنگ معاہدے کے ، جس کے تحت یوکرین بحیرہ اسود کی کلیدی بندرگاہ کے ذریعے اناج بھیج سکتا تھا، اختتام پر تلخ تنازعہ کے بعد اڈیسا روسی جارحیت کا مرکز بن گیا۔یوکرین کے حکام نے بتایا کہ ان حملوں میں اوڈیسا میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کم از کم 19 دیگرجن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، زخمی ہوئے۔

بحیرہ اسود کے قریب واقع شہر میکولائیو میں روس نے یوکرین کے اہم اناج برآمد کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا کیونکہ اس نے اس ہفتے روس اور روسی الحاق شدہ کریمین جزیرہ نما کے درمیان ایک اہم پل کو نقصان پہنچانے والے حملے کا،جس کا الزام روسی حکام نے یوکرین کی ڈرون کشتیوں پر لگایا تھا، انتقام لینے کا عہد کیا تھا۔

یوکرین کے اناج کے برآمدی ڈھانچے پر حملوں سے غذائی قلت سے بری طرح متاثر ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کی راہ کھلے گی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ معاہدے کے خاتمے کے نتیجے میں انسانی مصائب میں مزید اضافہ ہو گا اور ممکنہ طور پر لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے۔ اناج کے معاہدے میں اس بات کی ضمانت دی گئی تھی کہ یوکرین کی بندرگاہوں میں آمد و رفت کرنے والے جہازوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *