پشاور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتہ ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ارشد شریف سے کہا تھا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، خبر ملی تھی کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں، ارشد شریف کے گھرکے باہرگاڑیاں کھڑی ہوتی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے پتہ ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے مرحوم کی ضمیر کی کوئی قیمت نہ تھا اسی وجہ سے کوئی اسے خرید نہ سکا، ارشد شریف نے جان دے دی، لیکن کسی کے سامنے نہیں جھکا۔میں نے ان جیسا دلیر،ایمانداراورمحب وطن صحافی نہیں دیکھا۔
تصویر سوشل میڈیا