بنگلور(اے یوایس ) بنگلورمیں ایک مصروف سڑک پر ایک بے قابو کار (ایس یو وی) کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ایس یو وی کے ڈرائیور موہن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ بریک لگانے کے بجائے سٹاپ سگنل پر ایکسلریٹر دبانے کی وجہ سے کار پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور حادثہ پیش آیا۔ کار پر بی جے پی ایم ایل اے ہرتالو ہلپا کا اسٹیکر لگا تھا لیکن یہ ان کا نہیں ہے۔
پولیس نے کہا کہ ایم ایل اے بھی گاڑی میں نہیں تھے۔ایس یو وی ریٹائرڈ فارسٹ آفیسر رامو سریش کی ہے جو ایم ایل اے کی بیٹی سشمیتا ہلپا کے سسر ہیں۔ موہن 48 سال، مسٹر سریش کے لیے کام کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ نشہ میں نہیں تھا۔ موہن میڈیسن کی طالبہ ہیں اورکے آئی ایم ایس اسپتال میں کام کرنے والی سشمیتا ہلپا کو لینے جا رہا تھا، جب اس نے کار پر قابو کھو دیا اور کئی کاروں سے ٹکرا گیا۔ کار نے دوا سکوٹر سواروں مجید خان اور ایاپا کو کچل دیا۔ ان میں سے ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دوسرا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
واقعے کی تصویروں میں سڑک پر دو بائک پڑی دکھائی دے رہی ہیں ان میں سے ایک کے ساتھ ایک لاش پڑی ہے اور حادثے کے بعد سڑک پر خون کے چھینٹے پڑے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دو کاروں اور تین بائک کو نقصان پہنچا۔
تصویر سوشل میڈیا 