China reports almost 60,000 COVID-related deaths in past monthتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ (اے یو ایس)کورونا وائرس نے چین میں پچھلے مہینے تباہی برپا کرد ی اور اس مرض میں مبتلا 60ہزار سے زیادہ افراد دسمبر میںہلاک ہوگئے ان میں سے زیادہ تر افراد معمر تھے۔نومبر کے آخر سے چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم Bs7پھیلنے کی رپورٹ سامنے آئی اور ایک اندازے کے مطابق 25کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اسی لئے دنیاکے مختلف ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کی کووڈ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ چینی حکام نے کئی مہینوں تک کووڈ پر پابندیاں لگائی تھیں اس کی وجہ سے مختلف شہروں میںمظاہرے بھی ہوئے حکومت نے دباﺅ میں آکر پابندیاں ہٹائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 60ہزار افراد کے علاوہ اس سے دوگنی تعداد لوگ گھروں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ چین کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ آٹھ دسمبر سے لے کر 12جنوری تک 60ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔ لوگوں کو 54ہزار سے زائد دیگر افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اوربعد میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔ اسپتالوں میں بیماروں کو بھرتی کر نے کےلئے جگہ ہی نہیں ہے۔ لیکن حکام نے کہا کہ اس کازورکم پڑاہے اور زندگی تقریباًمعمول پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میںزیادہ تر لوگوں کی عمر 65سے زیادہ تھی۔ عالمی برادری نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں پوری جانکاری فراہم نہیں کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *