واشنگٹن(اے یو ایس ) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوکین کے استعمال سے لوگ اپنی ناک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں کوکین کے استعمال سے ناک سے محروم بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔
برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ کوکین کے استعمال کی وجہ سے کان، ناک اور گلے کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں حالیہ برسوں میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ماہرین صحت کےمطابق ناک کے ذریعے مسلسل کوکین لینے سے نیسل سیپٹم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔