Cops outside his house, Imran Khan tweets a video message.تصویر سوشل میڈیا

لاہور(اے یو ایس ) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ عمران خان جیل چلا گیا تو قوم سو جائے گی۔ لیکن آپ نے انہیں غلط ثابت کرنا ہے۔

اپنی رہائش گاہ کے باہر گرفتاری کے لیے موجود پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ “اگر عمران خان جیل جاتا ہے تو بھی آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے کیوں کہ میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں۔”عمران خان کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے موجود پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان زمان پارک میں تصادم جاری ہے۔

کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس نے شیلنگ کی اور کچھ شیل عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر بھی گرے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنائ اللہ کا کہنا کہ عدالت سے بھاگے ہوئے شخص کو عدالت کے حکم پر گرفتار کریں گے اور گرفتار کر کے وہاں پیش کرے گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *