Former Finance Minister Miftah Ismail attacked the governmentتصویر سوشل میڈیا

لاہور (اے یو ایس)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں سول حکمراں کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ اپنی سیاسی ساخت وہ ملک کو معاشی بحران کی طرف لے جارہے ہیں۔ سیاست دانوں کو پاکستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ مسٹر مفتا ح اسماعیل جو شہبا ز شریف کی حکومت میں وزیرخزانہ تھے نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کی، لیکن ان کے جانشین نے پھر مختلف زمرے میںس بسڈی دے کراس کو پھر تباہی کے دہانے پر لے آیا۔

انہو ں نے کہا کہ جب آئی ایم ایف نے انہیں قرضہ منظور کیا اس کے 15دن بعد مجھے استعفیٰ دینے کو کہا تاکہ وہ اپنے چہیتوں کو اس کرسی پر بیٹھا سکے۔ جب ہم اپنے لئے کام نہیں کرتے تو دوسروںہماری مدد کیوں کریںگے۔یہاں اشرفیہ کی برتری کی حکومت ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ فوج کو اپنا کردار تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ملک میں بداعتمادی کی وجہ سے معیشت کو کافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف نے اپنا پروگرام بحال کیا تو اس سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔ لیکن اس کے بعد ہمیں پھر عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنا پڑے گا۔ سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ تجارتی خسارہ کو کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *