اسلام آباد: (اے یو ایس ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کے امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل اور عوام دشمن حکومت کی جان چھڑائی ہے، ابھی (ن) لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے پاکستان کی اور اس کے 22 کروڑ عوام کی اس نا اہل، نالائق ترین، عوام دشمن حکومت سے جان چھڑائی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی مسلم لیگ (ن) کی، شہباز شریف کی حکومت قاائم نہیں ہوئی لیکن ابھی سے اس بہتری کی فضا اور مثبت ماحول پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے،مثبت اثرات آنے لگ گئے،اسٹاک اسکسینچ بہتر ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی سے تاجر برادری میں یہ اطمینان پیدا ہو رہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کی امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ پرانی مسلم لیگ نہیں ہے، ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی انتقامی کارروائیاں کرنا نواز شریف، شہباز شریف اور ن لیگ کا وطیرہ نہیں ہے، ہم کسی سیاسی مخالف سے انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔
