Imran Khan-Led PTI Govt Ranks 'Number 1' in Leaked Pandora Papersتصویر سوشل میڈیا

پشاور :پاکستان کے فیصل آبادمیں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کی۔ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والے پنڈورا پیپرز لیک کیس میں عمران حکومت پہلے نمبر پر ہے۔ مریم نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان منتخب نہیں بلکہ نامزد وزیراعظم ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو بتایا جا رہا ہے کہ اس میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔

ان کے لیڈروں کے نام اس میں شامل ہیں ، اگر عمران خان چوروں کی حکومت کے سربراہ ہیں تو وہ خود کیسے ایماندار ہو سکتے ہیں۔ عمران خان اپنی حکومت کو احتساب سے نہیں بچا سکتے۔ مریم نواز نے مہنگائی کے حوالے سے عمران حکومت کو بھی گھیر اہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار عمران نے کہا تھا کہ اگر ملک میں آٹے کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک کی حکومت اور اس کے لیڈر کرپٹ ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کی خارجہ پالیسی پر حملہ کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور عمران خان اور ان کے وزرا بھی کرپٹ ہیں ، عمران خان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی فون کال کا وزیراعظم نریندر مودی نے اور امریکی صدر جو بائیڈن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ امریکیوں کی نظر میں عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *