Imran must appear in court or he will be produced: Home Ministerتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد(اے یو ایس )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ انہیں پیش کر دیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان کو لوگوں کو سزائیں دلوانے کا بہت شوق تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو آکر عدالت کاسامنا کریں، عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو پھر انہیں عدالتی حکم کو تسلیم کرتے ہوئے پیش ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا جب پولیس زمان پارک گئی ہے تو ان کے پاس وارنٹ تو موجود تھا، اگر وہ عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ طریقہ کار مختلف بھی ہو سکتا ہے، جس دن عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہوا تو پیش کر دیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا میں اپنے قتل کا الزام عمران خان پر نہیں لگا رہا لیکن قتل ہونے سے پہلے ایف آئی آر درج ہو جائے تو قتل آسان ہو جاتا ہے، ایسی الزام تراشی خطرناک ہو سکتی ہے، عمران خان سے کہا ہے آپ کا طریقہ کار آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی شوق نہیں لیکن اسے عدالت میں پیش ہونا پڑےگا، فرح گوگی نے جو پیسہ کمایا ہے وہ صرف ایک کو دیا اور وہ عمران خان ہیں، توشہ خانے میں انہوں نے چوری کی ہے یہ ڈاکیومینٹڈ ہے، یہ کہہ دیں کہ القادر ٹرسٹ نامی کوئی چیز نہیں، انھیں عدالت آکر جواب دینا پڑے گا، عدالت عمران خان کو بری کردے ہم تسلیم کرلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *