نئی دہلی: (اے یوایس) قومی سلامتی کی کونسل سے متعلق سکریٹریٹ این ایس سی ایس اور برطانیہ کی حکومت نے بی اے ای نظام کے ساتھ مل کر، 26 ملکوں کیلئے سائبر سکیورٹی مشق کا خاکہ، کامیابی کے ساتھ تیار کیا اور اِس کی مشق کی۔ یہ مشق کمپیوٹر کو ہیک کرکے پیسہ اینٹھنے کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی پہل کے، صورتحال کے مطابق کام کرنے والے ورکنگ گروپ کے حصے کے طور پر کی گئی، جس کی قیادت،ہندوستان، نیشنل سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر این ایس سی ایس کے ذریعے کررہا ہے۔
قومی سلامتی کی کونسل کے سکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اِس مشق کا اہتمام بی اے ای نظام نے کیا ہے۔
مشق کا موضوع توانائی کے شعبے پر مبنی ہے، جس میں سی آرآئی کے شرکت دار ملکوں کی، سائبر سے متعلق بحران سے نمٹنے والی متعلقہ قومی ٹیمیں، بجلی کی تقسیم کی بہت سی کمپنیوں پر، دھمکی دے کر پیسہ اینٹھنے کے معاملات سے نمٹیں گی۔
تصویر سوشل میڈیا