ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وزارت دفاع نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات اور رہنما ئی میں ملک وقوم کے دفاع کا مشن جاری رکھنے کے عزم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کا قلمدان سنھبالنے کے بعد وہ اپنے برادر اکبر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مشن آگے بڑھائیں گے اور ان کے وژن کو کامیابی سے ہم کنار کریں گے۔
خیال رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز سعودی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے دوران خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیزآل سعود نے وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انہیں ان کے نئے عہدے پر تعینات کرتے ہوئے اللہ سے کامیابی اور ان کے دین کی خدمت کے لیے ادائیگی کی دعا کی۔جب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قیادت سنبھالی ہے، وزارت دفاع کو ان کی طرف سے بہت زیادہ توجہ اور براہ راست سرپرستی ملی ہے۔ وزارت دفاع کی سرگرمیوں اوراس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
