Pakistan condemns suicide attack at Kandahar mosqueتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے صوبے قندھار میں شیعہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔قندھار شہر میں جمعہ کے دہشت گردانہ حملے میں63 افراد ہلاک اور100سے زائد نمازیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام بشمول مذہبی مقامات پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔جب سے طالبان نے افغانستان میں کنٹرول سنبھالا ہے ، وہاں کے لوگوں کے مسائل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

ایک طرف جہاں افغانستان میں بھوک کا مسئلہ خوفناک شکل اختیار کر رہا ہے ، وہیں، دوسری جانب دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ، خراسان (داعش خراسان) بھی مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا کہ وہ ہر جگہ شیعہ مسلمانوں پر چن چن کر حملہ کرے گا۔گروپ کے النبا ہفتہ وار ایک وارننگ شائع کی گئی جس میں کہا گیا کہ شیعہ مسلمانوں کو ان کے گھروں میں گھس کر نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ وارننگ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قندھار میں شیعہ مسجد کے اندر خودکش بم دھماکوں کے 2 دن بعد دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *