Section 144 extended in Lucknowتصویر سوشل میڈیا

لکھنؤ:(اے یو ایس ) اترپردیش کے دارالخلافہ لکھنو¿میں دفعہ 144 نافذ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے جو 7 دسمبر سے شروع ہوکر آئندہ سال 5 جنوری 2022 تک نافذ رہے گی۔ اطلاع کے مطابق انتظامیہ نے یہ فیصلہ کرسمس، نئے سال کا جشن، داخلہ امتحانات اور تہواروں کے مدنظر کیاہے۔ اطلاع کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ٹریکٹر ٹرالی، گھوڑا گاڑی، بیل گاڑی، آتش گیر مواد، گیس سلنڈر اور ہتھیار وغیرہ لے کر آمدورفت پر بھی پابندی رہے گی ۔

کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر مذہبی مقامات پر 50 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکیں گے۔ بند مقامات پر ہونے والی شادی بیاہ و دیگر مذہبی و سماجی تقریبات کے دوران ایک وقت میں 100 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی رہے گی۔علاوہ ازیں کرسمس ، سال نو اور31دسمبر کی پارٹیوں کے دوران کورونا وائرس پروٹوکول کی سختی سے پابندی کرنا لازمی کر دیا گیا ہے۔اس کے لیے پولس نے ماسک لگانا اور دو گز کی دوری رکھنا ضروری قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں منگل کے روز پولس نے ایک فرمان جاری کیا ہے۔

پولس کمشنر ڈی کے ٹھاکر کے مطابق انتظامیہ نافذ کیے گئے پروٹوکول کا سختی سے نفاذ کرائے گی۔البتہ دفعہ 144 کے دوران ضروری خدمات میں چھوٹ رہے گی۔ میڈیکل خدمات مستقل طور پر جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی ایمرجنسی ہونے پر پہلے اجازت پر ہی آمدورفت کی چھوٹ ملے گی۔ ساتھ ہی اس دوران پولیس انتظامیہ کی طرف سے لا اینڈ آرڈر کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی طرح کی پریشانی پیدا نہ ہو۔ ایک وقت میں یقینی تعداد سے زیادہ لوگ موجود ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے اس دوران عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *