Threat e-mail received by Salman Khan on March 18 was sent by Goldy Brar: Mumbai Policeتصویر سوشل میڈیا

ممبئی (اے یوایس) ممبئی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ اداکار سلمان خان کو 18 مارچ کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میل بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار نے بھیجی تھی، جو گزشتہ سال مئی میں پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موس والا کے قتل میں شامل تھا۔ممبئی پولیس کے مطابق گینگسٹر اس وقت برطانیہ میں چھپا ہوا ہے۔

ممبئی پولیس نے اس معاملے میں انٹرپول کی مدد لی ہے۔ انہوں نے گولڈی برار کے حوالے سے یو کے حکومت (متعلقہ محکمہ) کو ایک لیٹر آف ریکویسٹ (ایل آر) بھی بھیجا ہے۔بالی ووڈ اداکار کے قریبی ساتھی کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ایک حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیا گیا تھا، جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد اداکار کو قتل کرنا ہے۔

دھمکی آمیز میل 18 مارچ کو پرشانت گنجالکر کو بھیجا گیا تھا، جو سلمان خان کے قریبی ساتھی ہیں۔ بھیجنے والا روہت گرگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سلمان خان کی ٹیم نے گرگ، گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے خلاف دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ سلمان خان کو دی جانے والی دھمکی کے بعد، باندرہ پولیس نے اگلے دن تعزیرات ہند کی دفعہ 506(2)، 120(b) اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *