U.S. to add over 30 Chinese companies to trade blacklistتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )امریکی حکومت نے چینی چِپ ساز ادارے یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت چین کی 35 کمپنیز کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ بلومبرگ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام کے بعد یہ کمپنیز امریکہ کے پرزے اور دوسرا مواد نہیں خرید سکیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے سے واقف ایک سورس نے بتایا ہے کہ امریکہ کا شعبہ تجارت رواں ہفتے ہی فہرست میں ڈال دے گا۔

ایک بار جس کمپنی کو متذکرہ فہرست میں ڈال دیے جانے کے بعد تو ان کو چھوٹی سے چھوٹی اشیا فراہم کرنے کے لیے بھی خصوصی لائسنس لینا پڑتا ہے۔ امریکی شعبہ تجارت نے ابھی تک کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز نے بھی اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔پچھلے ماہ روئٹرز نے دعوٰی کیا تھا کہ اس نے محکمہ تجارت کی کچھ ایسی دستاویز دیکھی ہیں جن میں متعلقہ حکام کے یہ ریمارکس بھی شامل تھے کہ چین کی کمپنی یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت متعدد چینی کمپنیز کو جلد از جلد بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کا خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *