UK summons Chinese charge de affairs over beating of protester at consulateتصویر سوشل میڈیا

لندن:(اے یو ایس ) برطانیہ نے مانچسٹرشہر میں واقع چینی قونصل خانے کے احاطے میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص پر تشدد کے واقعے کے بعد لندن میں چین کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیسی نارمن نے دارالعوام میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ زیک گولڈ اسمتھ نے لندن میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اوران سے اس واقعہ پر حکومت کی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

نیزان سے قونصل خانے کے عملہ کے اقدامات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔مانچسٹر میں چینی قونصل خانے کے عملہ نے احاطے کے باہر ہانگ کانگ جمہوریت حامی مظاہرے میں شریک ایک شخص کوپکڑ لیا تھا اور پھر وہ اسے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گئے تھے جہاں اسے مبیّنہ طور پر زدوکوب کیا گیا۔برطانوی پولس اس واقعہ کی ، جو چینی صدر شی جن پینگ کے خلاف مظاہرے کے دوران پیش آیا تحقیقات کر رہی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولس اس شخص کو ، جسے گھسیٹ کر اندر لے جا کر ز دو کوب کیا گیا تھا، بچانے کے لیے قونصل خانے کے احاطے میں گھس گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *