3 Palestinians dead, 7 IDF troops hurt in Jenin battle; Apache carries out airstrikesتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب (اے یو ایس ) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت میں اضافہ دیکھا گیا اور ایک اس حوالے سے ایک نئی شدت سامنے آئی کہ اسرئیل نے 22 سالوں میں پہلی مرتبہ جنین پر بھی فضائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے آج بروز پیر جنین پناہ گزین کیمپ میں جابریات محلے پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں پر فائرنگ کی کارروائیوں کے ذمہ دار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس وقت پورے کیمپ میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں جب اسرائیلی نشانچی فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کچھ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

اس دوران اسرائیل کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے 22 سالوں میں پہلی بار جینن پر بمباری کر دی۔دوسری جانب فلسطینی عسکریت پسندوں نے جوابی کارروائی میں گولیاں برسائیں اور گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ یہ مواد انہوں نے کیمپ کی گلیوں اور آس پاس کی گلیوں میں نصب کر رکھا تھا۔ اس کے نتیجے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے اور مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے ان زخمیوں کو لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔

دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 22 افراد زخمی ہوئے اور ایک بچے سمیت 3 افراد شہید ہو گئے ہیں۔یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب تل ابیب اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان کشیدگی میں پہلے ہی اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اتوار کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 560 ہاو¿سنگ یونٹس کی تعمیر کو اسرائیلی سپریم پلاننگ کونسل کے ایجنڈے میں شامل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی جس سے فلسطینیوں میں بھی غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے فلسطینی حکام نے زور دیا ہے کہ فلسطینی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ یہ اجلاس آج پیر کو ہونا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *