ریاض(اے یو ایس ) اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے والوں کی کثیر تعداد پہنچ رہی ہے۔ مسجد نبوی? میں اعتکاف کے لیے الیکٹرانک “زائرین” ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی گئی۔ گنجائش کے مطابق مسجد نبوی میں چار ہزار دو سو مردو خواتین روزہ دار اعتکاف کریں گے۔مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے اعتکاف میں 4,200 ہزار مردوں اور عورتوں کی رجسٹریشن کرائی ہے۔
اعتکاف کی عبادت کرنے والے تمام معتکفین کو سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ معتفکین کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کئی زبانوں میں انہیں دینی دروس کی رہ نمائی دی جائے گی۔ مرد معتکفین کے لیے مسجد نبوی? کی مغربی چھت مختص کی گئی ہے۔ مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لیے استعمال کریں گے۔ خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبوی? کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25 مختص کیے گئےہیں۔
تصویر سوشل میڈیا