کابل: طالبان سیکورٹی عہدیداران کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے بلخ صوبے میں مزار شریف ہوائی اڈے کے عملہ کو لےجانے والے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس میں ہوائی اڈے کے دو ملازمین ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔بلخ میں طالبان پولس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ یہ واردات اتوار کے روز سہ پہر تین بجے بلخ صوبے کے دارالخلافہ مزار شریف میں ہوئی۔
وزیری کے مطابق اس کار میں تکنیکی شعبہ کا عملہ جا رہا تھا کہ ہوائی ادے کے راستے میں ہی نامعلوم بندوق برداروں نے ،جو گھات لگائے یٹھے تھے، کار پر اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں۔فوری طور پر وزیری یہ نہیں بتا سکے کہ اس واردات میں طالبان اراکین تو ہلاک نہیں ہوئے۔
ابھی تک کسی نے اس واردات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح ہو کہ جب سے طالبان نے افغانستان کی عنان حکومت سنبھالی ہے غیر ملکی ایر الائنز نےاپنے عملہ کی سلامتی کے خدشات کے باعث کابل اور دیگر افغان شہروں سے اپنی پروازیں شروع نہیں کی ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا