Two Britons, one Moroccan sentenced to death by court of Russian proxy in Ukraineتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یو ایس ) روسی خبر رساں اداروں نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ماسکو نواز علیحدگی پسندوں نے دو برطانوی اور مراکش کے ایک شہری کو سزائے موت سنا دی ہے۔

انہیں یو کرین کے لیے لڑائی کے دوران روسی فورسز نے پکڑا تھا۔ عوامی جمہوریہ ڈونیٹسک کی ،جودونباس کے علاقے میں دو خودمختار ذیلی ریاستوں میں سے ایک ہے، سپریم کورٹ نے تین روزہ سماعت کے دوران عائدین اسلین، شووان پنر اور سعدان براہیم کو مسلح جنگجو قرار دیتے ہوئے موت کی سزا کا حکم سنایا۔ان دو برطانوی شہریوں نے اپریل میں ماریوپول پر قبضے کے بعد ہتھیار ڈالے تھے۔

برطانیہ نے ان شہریوں کی سزا پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ علیحدگی پسندوں نے جنگ سے متعلق جنیوا کنونشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی نے عدالتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہ تینوں دونیتسک عوامی جمہوریہ کی آئینی حکومت کا تختہ پلٹنے اور اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کرنے کے مقصد سے کرایہ کے ٹٹوو¿ں کے طور پر کام کر نے کے مجرم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *