لندن: برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم انتقال کر گئیں وہ 96 برس کی تھیں اور 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔اپنے دور اقتدار میں ملکہ نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلیاں دیکھیں۔جمعرات کے روز ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد ان کا خاندان ا سکاٹ لینڈ میں ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو گیا تھا۔
بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملکہ کی موت آج دوپہر پرسکون انداز میںبیلمورل میں ہوئی جہاںملکہ کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔’ان کی موت کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ویلز کے سابق شہزادے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہوں گے۔بیان کے مطابق ‘بادشاہ (چارلس) اور ملکہ کنسورٹ (کمیلا پارکر) آج شام بیلمورل میں ہی رہیں گے اور کل لندن واپس آئیں گے۔ شاہ چارلس دولت ِ مشترکہ میں شامل 14ممالک کے سربراہ بھی ہوں گے۔
تصویر سوشل میڈیا