اسلام آباد:(اے یو ایس ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کا موازنہ مبینہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے نہ کیا جائے کہا ہے کہ حکومت نے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کر کے قانون کی توہین کی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کی بوچھاڑ کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے قانون اور ملک کا مذاق اڑا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حراست کے دوران تشدد کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان کے خلاف قائم دہشت گردی کے مقدمے کی ساری دنیا میں بات ہوئی ہے جو پاکستان کی توہین ہے۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کو دوران حراست مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے بعد ان کے ریمانڈ میں توسیع کے معاملے پر عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو مبینہ دھمکیاں دی تھیں۔ بعدازاں ان کی دھمکیوں کے بعد ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تصویر سوشل میڈیا