گاندھی نگر: (اے یو ایس ) گجرات کے احمد آباد شہر میں بدھ کو ایک زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے آٹھ مزدور ہلاک ہو گئے۔ یہ عمارت گجرات یونیورسٹی کیمپس کے قریب تعمیر کی جا رہی تھی۔ زون 1 کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس لاوینا سنہا نے کہاابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کو لے جانے والی لفٹ ساتویں منزل سے زمین پر گر گئی، جس سے آٹھ مزدور ہلاک ہو گئے۔
ہلاک شدگان کی شناخت 21سالہ جگدیش نائیک،20سالہ بابو بھائی نائیک، 20سالہ اشون نائیک، 24سالہ منگا بھائی نائیک،20سالہ شلیش نائیک ،25سالہ مکیش نائیک،25سالہ راج مل خرادی اور21سالہ پنکج خرادی کے طور پرکی گئی ہے۔ان سب کو شدید زخمی حالت میں وی ایس جنرل اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں راج مل، منگا بھائی اور شلیش کو مردہ لایا گیا قرا دے دیا گیا۔ بعد ازاں باقی پانچ نے بھی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔
