PM Modi turns 72: President Murmu, Rahul Gandhi, others extend wishesتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی72یں سالگرہ پر بلا لحاظ سیاسی جماعت و تنظیم ملکی اور عالمی سطح کے رہنماؤں سے پیغام مبارکباد اور عمدہ صحت وتندرستی اور خوشحالی کی نیک خوہشات پر مشتمل پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کو ان کے یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میری خواہش ہے کہ آپ کی جانب سے جس بے مثال محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی تعمیر کی مہم چلائی جا رہی ہے، آپ کی قیادت میں ترقی کرتا رہے ۔ میری خواہش ہے کہ خدا آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ کے توسط سے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی فعال قیادت کے ساتھ ملک کی ترقی اور اچھی حکمرانی کو بے مثال طاقت دی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستان کے وقار اور عزت نفس کو ایک نئی بلندی فراہم کی ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئیٹر پر کہا میں انہیں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور میں خدا سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹر پر لکھا۔وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، “عزت مآب وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد۔ آپ کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کیا کہ عزت مآب وزیر اعظم محترم نریندر مودی جی کو سالگرہ مبارک۔ ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش۔

کانگریس ایم پی ششی تھرور اورتلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے، ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نور گیلون نے کہا کہ 2017 میں وزیر اعظم کے طور پر مودی نے ہماری تہذیبوں کے درمیان تاریخی رشتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں بدل دیا۔

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے بھی مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آپ کی سالگرہ کے موقع پر میں آپ کی عمدہ اور درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ شری پشوپتی ناتھ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے۔ اس دوران ایک تاریخی پراجکٹ چیتا مشن کے تحت وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک کو وہ 8چیتے تحفے کے طور پر پیش کیے جو نامیباسے بھیجے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *