ابوجا:(اے یو ایس ) نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست عنبرا میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی۔نائیجیرین صدر محمودو بوہاری نے کشتی ڈوبنے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے دیگر لاپتہ ہونے والے افراد کو ڈھونڈنے اور بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کشتی کو حادثہ 2 روز قبل ریاستِ عنبرا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پیش آیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے محمودو بوہاری کے حوالے سے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 85 افراد سوار تھے۔یہ کشتی حادثہ مک کے اوگبارو علاقہ میں بڑھتے سیلاب کے باعث پلٹ گئی۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ ہلاک شگان کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی و تعزیت اور ہر ایک کی حفاظت کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے اندوہناک اجتماعی غرقابی کی روشنی میں ملک کے سمندری نقل و حمل کے نظام کے لیے حفاظتی بندوبست اور اقدمات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔انہوں نے حکومتی اداروں سے کہا کہ نقل و حمل کرنے والی ان کشتیوں کے لیے حفاظتی انتظامات کو چیک کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات پھر رونما نہ ہوں۔
تصویر سوشل میڈیا