Everyone should react appropriately in this disaster of earthquake: Faisal bin Farhanتصویر سوشل میڈیا

دبئی، (اے یوایس )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز کہا کہ شام اور ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد ہر ایک کی طرف سے مناسب ردعمل کی ضرورت ہے۔

انھوں نے برسلز میں ”العربیہ/الحادث“ کے نمائندے کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام فریقوں سے شام کے تمام علاقوں میں امداد کی آمد کو محفوظ بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم شام کے اندر تمام علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں جو بات چیت ہوئی اس کے مطابق ہم ہر ایک کو امداد فراہم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *