تہران(اے یو ایس ) ایرانی بحریہ نے اتوارکے روزکہا ہے کہ اس نے خلیج عمان کے قریب ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی بحریہ کے ای پی-3 ای طیارے کی شناخت کی ہے اوراسے خبردارکیا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم نے اتوار کو اس واقعہ کی اطلاع دی ہے اورکہا ہے کہ اس کے بعد امریکی جاسوس طیارہ ملک کی فضائی سرحد سے دور چلا گیا اور بین الاقوامی راستوں پرمحوپروازہوگیا تھا۔
تصویر سوشل میڈیا