Haqqani urges UN to invite Islamic Emirate to meetings on Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل:طالبا ن حکومت کے نگراں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی روزا اوتن بائیوا سے ملاقات کر کے درخواست کی کہ امارت اسلامیہ کے نمائندوں کو افغانستان پر ہونے والے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مدعو کیا جائے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اوتن بائیوا نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ افغانستان کے لوگوں کے لیے اپنی امداد جاری رکھے گا، افغانستان میں سلامتی میں بہتری کا خیرمقدم کیا۔ دریں اثنا سیاسی امور سے متعلق نائب وزیر اعظم کے دفتر کے چیف آف اسٹاف نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر اسکاٹ اسمتھ سے ملاقات کی اور انہوں نے انسداد منشیات اور امداد پر تبادلہ خیال کیا۔

تبادلہ خیال کے دوران افغانستان میں انسانی امداد، موسمیاتی تبدیلی اور امارت اسلامیہ اور دنیا کے درمیان تعلقات کی بہتری اہم موضوعات کے طور پر زیرغور رہے۔وزیراعظم کے سیاسی نائب کے دفتر کے پریس ڈائریکٹر حسن حق یار نے کہااقوام متحدہ اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

سابق صدر حامد کرزئی اور یو این اے ایم اے کے نائب سربراہ مارکس پوٹزل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں، خواتین کی کام تک رسائی، اور بین ا افغان مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کرزئی نے ٹویٹر پر کہا کہ انہوں نے اور پوٹزل نے ملک کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ یو این اے ایم اے افغانستان میں درپیش چیلنجوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *