بیجنگ:چین میں ہلاکت خیز کورونا کی وبا نے ایک بار پھر خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے۔سال ر واں کے ماہ اپریل کے اواخر سے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور رجسٹرڈ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کے ایک ماہر امراض تنفس ڑونگ نانشن نے قیاس ظاہر کیا ہے کہ رواں ماہ کے اواخر تک ہر ہفتے چار کروڑ نئے کیسز اور جون کے اواخر تک ساڑھے چھ کروڑ نئے کیسز درج کیے جانے کا امکان ہے۔
ڑونگ نانشن نے ان خدشات کا اظہار گوانگزو میں منعقدہ بائیوٹیک کانفرنس میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں کیا۔اس پس منظر میں چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ چین کا محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق ملک کے تمام لوگوں کو بوسٹر ڈوز دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
ملک کے تمام لوگوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کوویڈ قوانیعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہیں وہاں قوانین کو سخت کیا جا رہا ہے۔ چین کے محکمہ صحت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ اس لہر میں بھی پچھلی لہروں سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تصویر سوشل میڈیا 