تیگوسگالپا:ہنڈوراس کے شہر تمارا میں واقع خواتین کی ایک جیل میں حریف گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں کم از کم 41 خواتین قیدی ہلاک ہو گئیں ۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر جل کر ہلاک ہوئی ہیں۔موصول اطلاع کے مطابق ہنڈوراس کے دارالحکومت تیگوسگالپا کے شمال مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) شمال مغرب میں واقع اس جیل میں مسلح تصادم میں 41 مرنے والوں میں سے 15 یا تو گولی لگنے سے یا چھرا گھونپ ے جانے سے ہلاک ہوئیں جب کہ باقی 26 کو تمارا کی جیل میں جلا کر ہلاک کر دیا گیا۔
ہنڈوراس کی قومی پولیس کی تفتیشی ایجنسی کے ترجمان یوری مورا نے منگل کو بتایا کہ کم از کم سات قیدی ٹیگوسیگالپا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جائے وقوعہ سے لاشیں بٹورنے والی فرانزک ٹیموں نے تصدیق کی کہ انہوں نے 41 لاشوں کی سسگنتی کی ہے۔۔ صدر شیویومارا کاسترو نے کہا کہ وہ خواتین کے بہیمانہ قتل سے صدمے میں ہیں ۔
انہوں نے سوشل میڈیا کے توسط سے کہا کہ وہ قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے جارہی ہیں۔ اطلاع کے مطاق بوریا 18گینگ کے لوگ سیل میں گھس گئے اور قیدیوں و زدو کوب کرنا شروع کر دیا اور پھر آگ لگا دی۔ملک کی نائب سکیورٹی وزیر جولیسا ولانیووا نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے تشدد برپا کرنے والوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے فائر فائٹرز، پولیس اور فوج کی فوری مداخلت کی بھی اجازت دی۔
تصویر سوشل میڈیا