PM Imran Khan's former aide Nadeem Afzal Chan rejoin PPPتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یوایس)وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر ندیم افضل چن نے ، جو پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کو خیرباد کہہ کر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) س میں شامل ہو گئے تھے ، دوبارہ پاکستان ،پیپلز پارٹی(پی پی پی ) میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے کچھ مہینے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاکیونکہ وہ حکومت کی کارکردگی سے ناخوش تھے اور تب سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے لیکن کچھ دنوں سے وہ متحرک نظر آرہے تھے اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے، گذشتہ روز بلاول بھٹو ان کے گھر پہنچے جہاں باقاعدہ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاگیا۔ ندیم افضل پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ صوبہ پنجاب کے سکریٹری جنرل بھی رہے ہیں۔

لیکن اپریل2018 میں انہوں نے پی پی پی سے قطع تعلق کر لیا تھا ۔یہ بھی خبر ہے کہ حکمراں جماعت کے کئی ممبران اپوزیشن جماعتوں کے رابطے میں ہے اور وہ کسی بھی وقت عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے16سے 18ممبرپیپلز پارٹی میں شمولیت کے لےے پر تول رہے ہیں جب کہ مسلم لیگ کے رہنماو¿ں نے دعویٰ کیا ہے کہ 25کے قریب حکمراں جماعت کے قومی اسمبلی کے ممبران اس کے ساتھ آنے کوتیار ہے، بشرطیکہ انہیں آنے والے انتخابات میں الیکشن کے لیے ٹکٹ دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *