ریاض(اے یو ایس )سعودی عرب میں آڈیو ویڑوئل میڈیا کے جنرل کمیشن نے سوشل میڈیا پر مواد بنانے والے ایک شخص کے خلاف سوشل کنٹینٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے۔خلاف ورزی کرنے والے شخص نے “ٹک ٹاک” پلیٹ فارم پر قبائلی اور نسلی تنازع کو جنم دینے والا متنازع مواد نشر کیا تھا جس میں قبائلی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تھی۔
اتھارٹی نے خلاف ورزی کرنے والے شخص کا ٹک ٹاک اکاو¿نٹ چھ ماہ کے لیے بند کرنے کے ساتھ اسے 30,000 ریال جرمانہ کیا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ادارے نے اس نوعیت کی 4,000 سے زیادہ میڈیا خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے بعد ان سے نمٹا۔ ان میں سے 15 فی صد کو موجودہ سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سامنے آئے تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 