Afghan Deputy Minister Meets UNESCO Directorتصویر سوشل میڈیا

کابل:امارت اسلامیہ کے اطلاعات و ثقافت کے نگراں نائب وزیر مولوی عتیق اللہ عزیزی نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم (یونیسکو )کے ڈائریکٹر برینڈن کیسار اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران انتظامی منصوبہ بندی کی ماہر لوڈا مریلانے ،جو فلورنس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، نائب وزیر اطلاعات و ثقافت سے بامیان صوبے کاایک اسٹریٹجک ماسٹر پلان ،جس پر وہ 2018 سے شہری ترقی کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، شئیر کیا۔ ماریلا نے بامیان صوبے کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور اس ماسٹر پلان میں تاریخی مقامات اور آبی علاقوں کے تحفظ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

مولوی عزیزی نے کہا کہ بامیان صوبے کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ وزارتوں کی طرف سے ایک مشترکہ کمیٹی مقرر کی جائے گی اور جامع جائزے کے بعد مستقبل کے کاموں کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملک میں تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے عزیزی نے کہا کہ افغان عبوری حکومت ان تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کی شناخت کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان میں قدیم مقامات کی بحالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *