لندن: (اے یوایس)ہندنژاد بیرسٹر بریورمین سوئیلاکو نو منتخب وزیراعظم لزٹرس کی کابینہ میں وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اپنی ساتھی ہندنژاد پریتی پٹیل کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی۔
بریورمین اس سے قبل بورس جانسن کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ آج ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی وزیر داخلہ کے طور پر وزیراعظم لزٹرس کی جانب سے انہیں مقرر کئے جانے سے ان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔ 42 سالہ بریورمین سوئیلاحکمراں کنزرویٹو پارٹی سے ہیں۔ اس سے قبل وہ کنزرویٹو پارٹی کی رہنما بننے کی دوڑ میں بھی شامل تھیں۔42 سالہ سویلا بریورمین کا پیدائشی نام سو ایلن کاسیانا بریور مین کیسیانہ تھا۔ ان کے والد کرسٹی فرنینڈس کینیا کا آبائی وطن گوا ہے۔
موریشس سے تعلق رکھنے والی والدہ اوما فرنینڈس اصل میں ہندو تمل ہیں، ان کی والدہ ماریشس سے اور والد 1960 میں کینیا سے برطانیہ آئے تھے۔سویلا ہیرو، لندن میں پیدا ہوئیں اور شمال مغربی لندن کے ویمبلے لی میں پرورش پائی۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیںجو اپنی بیٹی کے بارے میں بہت پرجوش تھے۔
