Aid operations in Syria have been ended: Russiaتصویر سوشل میڈیا

دمشق،(اے یو ایس)کل اتوار کو روس کی وزارت برائے ایمرجنسی امور کے نائب سربراہ الیکسی سرکو نے شام میں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا ہے جب کہ انسانی امداد کی فراہمی کا کام جاری ہے۔سرکو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “امدادی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ ہم نتائج کا خلاصہ تیار کر رہے ہیں، ہم وزیر کو مطلع کریں گے جس کے بعد روسی صدر کو رپورٹ دی جائے گی کہ امدادی کارروائی مکمل ہو گئی ہے، لیکن انسانی امداد جاری ہے۔

اسی سیاق و سباق میں شامی اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقوں میں زندہ بچ جانے والوں کی امیدیں دم توڑنےکے بعد وائٹ ہیلمٹ نے لاشیں نکالنے اور ملبہ صاف کرنے کا خوفناک اور مایوس کن مشن شروع ہوگیا ہے۔ تنظیم کےطبی عملےکےایک عہدیدار عبدالرحمن نے کہا کہ “ہم اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ملبے کے نیچے سے آخری شخص کو نہیں نکال لیتے۔”گذشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقوں میں ملبے تلے دبے بچ جانے والوں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ وہ کئی دن تک مسلسل تباہ کن زلزلے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے بعد لاشوں کو نکالنے کے مرحلے تک پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *