الجیریا:(اے یو ایس)خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں ماں باپ اور ان کے پانچ بچوں کے علاوہ بچوں کی خالہ بھی شامل ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ بہن بھائیوں کی عمریں 4 سے 13 سال تک تھیں۔اس حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کی کار ایک چھوٹے ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا، یہ افسوسناک حادثہ باٹنا شہر کے قریب پیش آیا ہے۔
یہ شہر الجزائر کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔تاہم سول ڈیفنس کے محکمے کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کار اور سیمی ٹرالر کے درمیان تصادم کس وجہ سے پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 2021 کے سال کے دوران پورے ملک میں 22000 ٹریفک حادثات پیش آئے تھے۔ ان حادثات میں 3061 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 29763 زخمی ہوئے۔سال 2022 کے حادثات کے اعداد و شمار مرتب نہیں کیے جا سکے ہیں۔ حکومت کے روڈ سیفٹی سے متعلق ادارے کے مطابق اکثر حادثات تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔