At least 250 Afghan citizens detained by police in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد : افغان سفارت خانے واقع پاکستان نے بتایا ہے کہ پاکستانی پولیس نے ا سلام آباد اور راولپنڈی سے تقریباً 250 افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستان میں افغان سفارت خانے نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں ان گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو درست سفری/رہائشی دستاویزات ہونے کے باوجود گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے اور 250 مہاجرین کو حراست میں لینے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے اسلام آباد و راولپنڈی کے اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی ہے۔ سفارت خانے نے یہ بھی کہا کہ وہ حراست میں لیے گئے افغانوں کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے اور ان کی رہائی میں تیزی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سفارت خانے نے افغان شہریوں کی گرفتاری میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلام آباد اور چھاو¿نی شہر راولپنڈی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پناہ گزینوں کی گرفتاری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پاکستان افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ، جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے، بند کرے۔یاد رہے کہ پاکستان میں سرکاری طور پر مندرج افغان مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ طالبان کی جانب سے معافی کے اعلان اور ان سے ملک نہ چھوڑنے کی درخواست کے باوجود 100,000 سے زائد افغان باشندے اندرون ملک ظلم و ستم سے بچنے کے لیے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *