At least 50 killed in Massacre at Catholic Church in Nigeriaتصویر سوشل میڈیا

جنوبی نائجیریا: معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق جنوبی نائجیریا میں ایک کیتھولک چرچ پر بندوق برداروں نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم از کم50افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد ہے۔

اوندو اسٹیٹ کی پولس ترجمان فنملیاؤ ابوکون اودون لامی نے بتایا کہ بندوق برداروں نے چرچ کے اندر اور باہر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنمگ شروع کر کے وہاں عبادت میں مصروف لوگوں کو ہلاک و زخمی کرنا شروع کر دیا۔

تاہم انہوں نے سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد بتانے سے گریز کیا۔ لیکن کہا کہ پولس اس حملے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *