At least 6 labourers shot dead 8 kidnapped in Balochistanتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ: (اے یو ایس ) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزدوروں پر فائرنگ اور اغوا کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں6 مزدور ہلاک اور آٹھ اغوا ہوچکے ہیں۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کو کئی روز گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیر کی صبح سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دو مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔لیویز ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ فائرنگ کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ہوئی ہے۔ حملے میں دو افراد کی ہلاکت کے علاوہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق میرپور خاص اور نوشہرو فیروز کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔اس بارے میں مزید معلومات کے لیے وائس آف امریکہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔اس سے قبل جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے4مزدور ہلاک اور دو مزدور زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے پانچ مزدوروں کو اغوا کیا جن میں سے ایک کو چھوڑ دیا گیا لیکن باقی چار مزدور تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ضلع ہرنائی میں ہی ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ایک بار پھر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تین بجے پیش آیا جب 12 مزدور کیمپ میں سو رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کے مطابق ہرنائی میں زرد آلو کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے میں دو مزدور زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ملازمین کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ٹریکٹر اور کرش مشین کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *