At least 7 dead, 28 injured in massive fire at Mumbai high-rise; Rs 7 lakh ex gratia announcedتصویر سوشل میڈیا

ممبئی:(اے یوایس)حکومت مہاراشٹر نے جنوبی ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاردیو میں ایک عمارت کی بیسویں منزل پر آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ہلاک شدگان اور زخمیوں کے کنبے والوںکو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ہفتہ کے روز ممبئی کی ایک عمارت کی20ویں منزل پر آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور دھویں سے دم گھٹنے سے28 بیمار ہوگئے تھے۔

راحتی کام زور وشور سے جاری ہے۔کملا نامی عمارت مشہوربھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے۔فائربریگیٹڈ کے مطابق آگ عمارت کی20 ویں منزل پر لگی تھی۔متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکال لیاگیا۔فائربریگیڈ اسٹیشن نانا چوک پر واقع ہے،اس لیے فائر انجن اور عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے تھے ۔ آگ بجھانے کے لیے لیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کیا گیا ۔نمائندے نے جائے حادثہ پردیکھا کہ ڈی جے دادا جی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے اور حاجی علی درگاہ تا چوپاٹی۔اوپیرا ہاوس کو جوڑتی ہے۔یہ علاقہ مشہور ممبئی سینٹرل اسٹیشن سے نزدیک ہے اور یہ ایک تجارتی علاقہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیا اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کا علاج آئی سی یو میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر کی حالت مستحکم ہے۔نائر ہسپتال کے ڈاکٹر کول نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں جھلسنے والے 4 افراد کو لایا گیا تھا، جن میں سے 2 کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 2 کی حالت مستحکم ہے۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ اسپتال کے لوگوں نے مریضوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اور معلوم کیا جائے گا کہ ان لوگوں نے ایسا کیوں کیا۔ اس بارے میں بی ایم سی کمشنر کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں واٹر ٹینکر اور دیگر ساز و سامان موقع واردات پر پہنچ گئی تھیں ۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر بھی ریسکیو اور ریلیف کاموں کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *