Attacks by Israeli settlers on Al-Aqsa Mosque are condemnable: Saudi Arabiaتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس ) سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ’ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں در اندازی امن کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کا باعث ہیں‘۔مملکت نے باور کرایا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات امن کوششوں کو تباہ کرنے اور دینی مقدسات کے حوالے سے مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاڑ ہوں گی۔ یہ عمل مذہبی مقدس مقامات کے احترام کو یقینی بنانے والی بین الاقوامی روایات اور اصولوں کے سراسر منافی ہے‘۔ریاض دفتر خارجہ نے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع و منصفانہ حل تک رسائی اور ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا‘۔بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب چاہتا ہے کہ 1967 کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو‘۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں اور خالی کی گئی یہودی بستیوں کی دوبارہ آباد کاری کے اسرائیلی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *