Australia to overhaul immigration system, smooth entry for skilled workersتصویر سوشل میڈیا

سڈنی: (اے یوایس) آسٹریلیا نے جمعرات کو اپنے امیگریشن کے نظام میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ملک میں انتہائی ہنرمند کارکنوں کی آمد کا سلسلہ تیزی کیا جائے اور مستقل رہائش کی راہ ہموار کی جائے۔

وفاق میں موجود لیبر حکومت نے کہا ہے کہ ’ہنرمند تارکین وطن کا انتخاب کرنے والے موجودہ نظام ’پوائنٹس ٹیسٹ‘ میں ترمیم کی جائے گی۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے جن کی مہارت و قابلیت آسٹریلیا کی معیشت کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے نیشنل پریس کلب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا امیگریشن کا نظام ٹ±وٹ پ±ھوٹ چکا ہے۔یہ ہمارے کاروبار کو ناکام بنا رہا ہے، یہ تارکین وطن کو بھی ناکام کر رہا ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ آسٹریلینز کو بھی ناکام بنا رہا ہے۔ یہ مزید جاری نہیں رہ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *