کانکیر (اے یوایس )چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں جمعرات کو ایک ٹرک کی ٹکر سے آٹو رکشا میں سفر کر رہے سات اسکولی طلباءکی موت ہو گئی۔ پولیس افسران نے یہ جانکاری دی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کے کورر تھانہ علاقے میں ٹرک کی زد میں آکر سات اسکولی بچوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ملی اطلاع کے مطابق ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھنے والے آٹھ اسکولی بچے آٹو رکشا میں اپنے گھر جارہے تھے۔حکام نے بتایا کہ جب اسکول کے بچے جا رہے تھے تو ان کا آٹو رکشہ ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین بچے اور آٹو رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکانکیر ضلع کے کورے چلہاٹی چوک پر آٹو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں اچانک 5 اسکولی بچوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ 4 بچے شدید زخمی ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے ایشور ا لواحقین کو ہمت دے، انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا اور لاشوں اور زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دو دیگر زخمی طلباءکی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں ایک اور طالب علم اور آٹو رکشہ ڈرائیور کا علاج کیا جا رہا ہے۔