Bahrain closes shopping malls and restaurants for two weeks in bid to cut Covid spreadتصویر سوشل میڈیا

مناما: (اے یو ایس)بحرین نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔قومی میڈیکل ٹیم کی سفارش پر جمعرات سے دو ہفتے کے لیے پورے ملک میں ریستوران اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔جمعرات 27 مئی کی رات 12 بجے سے جمعرات 10 جون کی رات 12 بجے تک تمام اہم ادارے اور کاروبار بند رہیں گے۔

تاہم ان پابندیوں سے بنیادی ضرورت کے ادارے مستثنٰی ہوں گے۔فیصلے کے تحت تمام کاروباری اور کھیلوں کی سرگرمیاں، اسکول، تعلیمی اور تربیتی ادارے بند رہیں گے۔ سرکاری اداروں میں اہلکار 70 فیصد تک گھروں سے ڈیوٹی انجام دیں گے۔جبکہ خصوصی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ بیان کے مطابق بنیادی ضرورتیں پوری کرنے والے ادارے مشروط شکل میں کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *