Bahrain, Iran likely to restore diplomatic ties soonتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن (اے یو ا یس )بحرین اور ایران بھی اپنے سفارتی تعلقات جلد قائم کررہے ہیں اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتبدئی بات چیت ہوئی ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ بحرین نے 2016 سے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرلئے تھے ،چونکہ اب سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقا کو بحال کیا ہے اس کے بعد بحرین بھی ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کا خواہاں ہے۔

امریکہ کے ایک اعلی عہدےدار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ جلد ہی ہوگا۔”دونوں ملکوں کے تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ ہونے کے بعد سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کیے۔سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ سفارتی تعلقات بحال کریں گے اور ایران نے 6 جون کو ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *