یمانہ: (اے یو ایس)بحرین نے اپنی سرخ فہرست (ریڈلسٹ) میں شامل کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پرعارضی طورپر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق 24 مئی سوموار سے بھارت ، پاکستان ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سے تعلق رکھنے والے مسافروں کا ملک میں داخلہ معطل کردیا جائے گا۔تاہم ان ممالک سے آنے والے بحرینی شہریوں اور اقامتی ویزے کے حاملین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا لیکن انھیں بحرین کے لیے پرواز میں سوار ہونے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا ہوگی اور بحرین میں آمد کے بعد 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔
دنیا کے دوسرے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کوبھی بحرین میں آمد کے بعد کروناوائرس سے بچنے کے لیے حفظ تقدم کے طور پر 10 روز تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔اس قدغن کا اطلاق ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے دونوں طرح کے افراد پر ہوگا۔وہ اپنے گھروں میں یا لائسنس یافتہ جگہوں پر 10 روز کے لیے قرنطین کرسکتے ہیں۔