Biden oath second only to Reagan and Barrack Obama with TV viewersتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس) کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر اس بار صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب زیادہ تر ورچوئل تھی اور اسے لوگوں کی ایک کیثر تعداد نے آن لائن اور ٹی وی کی نشریات میں دیکھا، جن کی تعداد تقریباً چار کروڑ ہے۔اس سے قبل بھی امریکہ بھر میں صدور کی حلف برداری کی تقریبات کو ٹیلی ویژن پر بڑی دلچسپی سے دیکھا جاتا رہا ہے۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک تقابلی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن گزشتہ 40 برس کے دوران رونلڈ ریگن اور بارک اوبامہ کے بعد پہلے ایسے صدر ہیں جن کی حلف برداری کی تقریب کو اتنی کثیر تعداد نے دیکھا۔رپورٹ کے مطابق 1981 میں ریگن کی حلف برداری کو ٹی وی پر لگ بھگ چار کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔

نیلسن کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کو چھ ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا، جسے نشریات کے دوران تین کروڑ 78 لاکھ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کو ٹیلی ویژ ن پر دیکھنے والوں کی تعداد سے چار فی صد زیادہ ہے۔

چار سال قبل ٹرمپ کی تقریب کو لائیو دیکھنے والوں کی تعداد تین کروڑ تھی۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اعداد و شمار 20 جنوری صبح 11 بج کر 45 منٹ سے 12 بج کر 15 منٹ تک، یعنی 30 منٹ دورانیئے کے ہیں۔ یہ وہ عرصہ ہے جب بائیڈن نے کیپیٹل ہل پر منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور اس کے بعد قوم سے خطاب کیا تھا۔

اسے اے بی سی، سی بی ایس، اور کیبل نیٹ ورکس فاکس نیوز، سی این این اور ایم ایس این بی سی نے براہ راست نشر کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں وہ لوگ شامل نہیں ہیں جنہوں نے بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دیکھا۔ یہ اعداد و شمار کچھ عرصے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *